اک عجیب نظم- دیوارِ گریہ

مغلیہ سلطنت کی حسیں شاہ زادی

مغلیہ سلطنت کی حسیں شاہ زادی تجھے کیا خبر

تجھ کو ہوا دی گئی ہے کتنے موروں کے پنکھوں سے

تجھے کیا خبر کتنے مرمر کے پتھر

ترے پاؤں کا بوسہ ملنے کی خواہش میں

اپنی چمک کھو رہے ہیں

تجھے کیا خبر تیرا دل ایک دیوار ہے

اور دیوارِ گریہ پہ ماتھا ٹکائے

میں کیا مانگتا ہوں میں کیا چاہتا ہوں

معید مرزا

Leave a Comment